لاہور(این این آئی) گلوکارہ آئمہ بیگ نے ان کنسرٹ منتظمین پر سخت تنقید کی ہے جو ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ بیچ رہے ہیں۔آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیمنٹ نہ ہونے کی وجہ سے پاک فیسٹ کے کنسرٹ میں جانے سے انکار کرچکی تھیں لیکن پھر بھی ان کے نام پر ایونٹ کے ٹکٹ فروخت کیے گئے۔پاکستان فیسٹیول کے نام سے تین روزہ ایونٹ 12 مارچ سے لاہور کے امین کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میرے انکار کے بعد پروگرام کے منتظمین کو میرا نام استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن انہوں نے میرا نام استعمال کرکے پیسے بنائے۔آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ منتظمین نے میرے مداحوں کو گمراہ کیا ہے اور وہ مداح میرا نام دیکھ کر ایونٹ کے ٹکٹ خرید رہے تھے۔انہوں نے آرگنائزروں سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کو درست کیا جائے اور میرا نام استعمال نہ کیا جائے۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...