ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اسٹار شاہد کپور کی نئی ویب سیریز ‘فرضی’ کا سین کاپی کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر نئی دہلی سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے شاہد کپور اور وجے سیتھوپاتھی کی ویب سیریز ‘فرضی’ کا ایک سین کاپی کرتے دیکھا گیا۔پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے یوٹیوبر جورآور سنگھ کالسی کو فرضی کا سین کاپی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے اور سڑک پر نوٹوں کی بارش کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔وائرل ویڈیو میں جورآور سنگھ کو اپنے دوست کے کہنے پر گاڑی کی ڈِگی کو کھول کر سڑک پر جعلی نوٹ پھینکتے ہوئے دیکھا گیا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پولیس نے مذکورہ یوٹیوبر کے خلاف کارروائی کی اور اسے حراست میں لے لیا۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...