ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والد مہیش بھٹ کی نیم سوانح عمری پر مبنی فلم جس میں اپنی سگی دادی کی حقیقی زندگی کے کردار کو نبھانے پر گھبراہٹ کا شکار تھیں۔ واضح رہے کہ 1998 کی فلم زخم میں پوجا نے دادی کی ساڑھی اور منگل سوتر بھی پہنا، فلم میں ان کے ساتھ معروف بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن، سونالی باندرے اور اس وقت بہت ہی کم عمر کونل کیمو بھی فیچر تھے۔فلم میں پوجا بھٹ نے تنہا ماں کا کردار ادا کیا اور کونل کیمو فلم میں ان کے کم سن بیٹے جبکہ اجے دیوگن بڑے بیٹے کے کردار میں تھے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اس حوالے سے پوجا نے کہا کہ حقیقتاً میں یہ ذمہ داری لینے سے گھبرا رہی تھی۔ اسی لیے میں نے والد سے کہا کہ وہ دادی کے کردار کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرلیں لیکن والد نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے پوچھ نہیں رہا بلکہ کہہ رہا ہوں کہ تمہیں یہ کردار ادا کرنا ہے۔
مقبول خبریں
لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف شیخ...
لاہور ( این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے تقرر کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے قرار...
جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ کے بعض لوگ کمزور نہیں کرتے سیاستدان بھی...
لاہور( این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جمہوریت کو صرف اسٹیبلشمنٹ یا عدلیہ کے بعض لوگ کمزور...
سعودی عرب کا پاکستان کو 100 ٹن کھجور کا تحفہ
اسلام آباد (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو کھجوروں کی فراہمی کے حوالے سے سعودی سفارت خانے میں تقریب کا انعقاد...
قومی اسمبلی، قبائلی ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کا ایوان سے...
اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی اور وزیر مذہبی امور مفتی...
بھارت، مدھیہ پردیش میں مسجد پر ہندو انتہاپسندوں کے حملے میں متعدد نمازی زخمی
بھوپال(این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں گزشتہ رات ہندوتوا دہشت گردوںنے نماز تراویح کے دوران مسلمانوں پر پتھرائو کرکے کئی نمازیوں کو زخمی...