اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبوں میں باہمی روابط کو بڑھانا ہوگا ، موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج آفاقی ہے ،پاکستان میں گزشتہ سال کا سیلاب سب کے لیے ایک سبق ہے۔وہ جمعرات کو یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کے زیر اہتمام ایمرجنسی سروسز اداروں کی تین روزہ فرضی مشقوں کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ وفاقی وزیر نے فرضی مشقوں کے انعقاد پر این ڈی ایم اے،مسلح افواج ، وفاقی و صوبائی اداروں ، اقوام متحدہ اور دیگر شراکتی اداروں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لئے اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، فرضی مشقوں کا مقصد ریسکیو ،بحالی اور ریلیف کے لئے بروقت منصوبہ بندی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک چیلنج ہے، متاثرہ علاقوں میں خوراک کی کمی اور صحت کی سہولتوں کی فراہمی بھی چیلنج ہیجس کے لئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ شیریں رحمان نے کہاکہ پاکستان میں ہیٹ ویوو میں اضافہ اور جنگلات تیزی سے کم ہورہے ہیں،جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کو روکنے کے حوالے سے بھی فرضی مشقیں جلد کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لئے تیاری اور بروقت پیش گوئی سے نقصانات کم کیے جاسکتے ہیں، قدرتی آفات کی صورت میں ہائیڈل منصوبوں اور پلوں کو نقصانات سے بچانے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...