ہمارا سفیر جلد امارات کے دارالحکومت کا سفر کرے گا، ایران

0
440

تہران(این این آئی)ایرانی معاون وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اعلان کیا ہے کہ تہران کے سفیر جلد ہی متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت کا سفر کریں گے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے اور اس کے بدلے میں ہم نے اس ملک کے لیے اپنا سفیر منتخب کیا ہے اور اسے مستقبل قریب میں ابوظہبی بھیجنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر عمل کیا گیا ہے۔ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے ایران میں سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کا استقبال کیا ۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں دریافت کرنے کے ذرائع پر گفت و شنید ہوئی ۔دونوں فریقوں نے علاقائی اور بین الاقوامی اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر ہونے والی پیش رفت اور خطے میں امن کے لیے ممد و معاون بننے والے کاموں کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔ دونوں نے اتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن کے ذریعہ ہی ترقی اور خوشحالی کی عوامی امنگوں کو پورا کیا جاسکتا ہے۔