لاس اینجلس (این این آئی)2008 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جودھا اکبر میں ریتھیک روشن کے ہمراہ اداکاری کرنے والے اداکار امن دھالیوال کو امریکا میں نامعلوم شخص نے کلہاڑی کے وار سے حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امن دھالیوال پر حملہ اس وقت ہوا جب وہ کیلیفورنیا میں جم میں ورزش کررہے تھے۔سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا گیا کہ اداکار جم میں موجود ہیں وہیں نیلے رنگ کی ہوڈی میں ایک شخص نے پانی مانگتے ہوئے امن دھالی وار پر بظاہر چھوٹی کلہاڑی سے حملہ کیا۔حملے کے صورت میں اداکار زخمی ہوگئے تاہم جیسے ہی ملزم کا دھیان بھٹکا امن نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کلہاڑی چھین کر اس شخص کو نیچے گرادیا جس کے بعد وہاں موجود دیگر افراد نے ملزم کو زمین پر لٹا کر پکڑ لیا۔دوسری جانب زخمی ہونے کی صورت میں امن دھالیوال کو اسپتال منتقل کیا گیا،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ان کے سر ، گردن ،سینے اور بازوں پر پٹی بندھی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ امن دھالیوال بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم جودھا اکبر میں راجکمار رتن سنگھ کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں، انہوں نے بھارتی ٹی وی شوز کے ساتھ ،ساتھ ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...