اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے، پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے،آئین پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر ہے، جو قانون میرے لئے ہے وہی سب کے لئے ہے،عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہا ہے،عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔عالمی نشریاتی ادارہ ”بی بی سی نیوز” سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ وفاقی و زیر نے کہاکہ پولیس صرف کرپشن کیسز میں عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے، پولیس اہلکاروں کو پٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پولیس کی گاڑیوں پر پٹرول بموں سے حملے کئے گئے،اس مجرمانہ فعل کی وجہ سے ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جو ہسپتال میں داخل ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارٹی کارکنوں، خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ حالیہ آڈیو لیک اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں اور سینئر عہدیداروں سے پٹرول منگوا کر پٹرول بموں میں استعمال کروایا۔ انہوںنے کہاکہ یہ پولیس اہلکار عدالتی احکامات کی تعمیل کے لئے وہاں موجود تھے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ آئین پاکستان میں قانون سب کے لئے برابر ہے، جو قانون میرے لئے ہے وہی سب کے لئے ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما پولیس اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو وہاں کیا ہوگا؟۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ ذرا تصور کریں کہ برطانیہ میں مرکزی سیاسی جماعت کا کوئی لیڈر اپنے پارٹی ورکرز کو سڑکوں پر تشدد پر اکسائے اور خود گھر پر چھپ کر بیٹھے، اپنے پارٹی کارکنوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرے، تو وہاں کیا ہوگا؟۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہا ہے،عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...