اسلام آباد(این این آئی)وفاقی ویر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن کو ملک اور عوام کی بہتری کیلئے ایک ساتھ مل بیٹھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلائل سے ایک دوسرے کو قائل کر نا سیاست کہلاتا ہے ، ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا ، معاشی معاملات بہتری کی بجائے ابتری کی جانا لمحہ فکریہ ہے۔ جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے آخری روز اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اس ایوان میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران اظہار خیال سے آئندہ کی راہیں متعین کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ اس شاندار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ ، ان کی ٹیم ، سیکرٹری سینیٹ ، پروٹوکول سیکشن ، میڈیاسیکشن سمیت سب مبارک باد کے مستحق ہیں ، ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہاں جتنے بھی لوگ شریک ہوئے ان کی گفتگو کا محور پاکستان کی معاشی صورتحال رہی ، سینیٹ وفاق پاکستان کی علامت ہے ، ملک اس وقت جس کٹھن دور سے گزر رہاہے اور جو سیاسی درجہ حرارت ہے اس پر بھی یہاں بات ہونی چاہیے تھی ۔انہوں نے کہاکہ ہم اس فورم سے ایک مرتبہ پھر اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ریاست پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور پاکستان کے عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے آج تمام سیاسی قوتوں کو ایک ساتھ سرجوڑ کر ملک کے سیاسی اور معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ہماری یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں معاملات بہتر ہونے کی بجائے بتدریج خراب ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی صورتحال ، کرنسی ، معاشی نمو میں ہم اتار چڑھائو کا شکار ہی رہے ہیں ، اس کی ایک بڑی وجہ شاید سیاسی عدم استحکام ہے اور سیاسی عدم استحکام کی ایک بڑی وجہ غیر آئینی مداخلت رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تاریخ میں دو مواقع پر آئین معطل اور آمرانہ راج نافذ رہا جس کا دورانیہ کبھی دس سال اور کبھی آٹھ سال رہا ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان وجوہات کا بھی جائزہ لینا ہو گا کہ یہ مارشل لا کیوں نافذ ہوا
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...