اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود پاکستان کا مستقبل روشن ہے جس طرح سینیٹ کی گولڈن جوبلی کی تقریبات کے تین روز یہاں امن ، نظم و ضبط اورایک دوسرے کا احترام اور برداشت کا کلچر دیکھا اللہ کرے یہ سلسلہ ہمیشہ برقرار رہے ۔جمعہ کو سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے اجداد کی جانب سے علیحدہ مملکت کے قیام کے مقاصد کو مد نظر رکھنا ہو گا ، ان تین روزہ تقریبات کے دوران امن ، ڈسپلن اور برداشت کے علاوہ ایک دوسرے کا احترام دیکھا ، یہ کسی بھی مہذب پارلیمان اور جمہوری نظام کی بنیاد ہے ، میری یہ دعا ہے کہ یہ ماحول جو یہاں نظر آیا وہ ہمیشہ قائم و دائم رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان عالمی معیارات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کر رہاہے ، رابطے اور شفافیت پارلیمان کے لئے اہمیت کے حامل ہیں ، اس میں کوئی شک نہیں کہ انتظامی اور پالیسی اقدامات سے وفاق ، جمہوریت اور گورننس مضبوط ہو گی ، سینیٹ کی کارروائی میں عوامی شرکت احسن اقدام ہے ، اس سے عوام کا پارلیمانی جمہوریت پر اعتماد بحال ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ یہ جمہوریت ، پارلیمان ، قانون سازوں اور پاکستان کے عوام کے لئے وقت ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ وفاق اور وفاقی اکائیوں کا وقت ہے ۔انہوں نے کہاکہ 50 سال قبل اس سینیٹ کا قیام پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا باب ہے اور اس سے وفاق پاکستان کو استحکام ملا ۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ چیئرمین کے ساتھ ساتھ سابق چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے وفاق کو درپیش مسائل کا یہاں تذکرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ایک روشن مستقبل اپنے سامنے نظر آرہاہے ، اس ایوان ،اپنے محبوب وطن اور اپنے عوام کے لئے روشن مستقبل نظر آرہاہے ، کلمہ کی بنیاد پر حاصل ملک کو اللہ ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...