اسلام آباد (این این آئی)اراکین سینٹ نے ایوان بالا کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کے موقع پر ملک کو درپیش معاشی و سیاسی چیلنجوں کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا آئین کی بالادستی اور جمہوریت میں ہے ، ہمیں اپنی انا کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچانے سے گریز کرنا چاہیے، دلائل سے ایک دوسرے کو قائل کر نا سیاست کہلاتا ہے ، ملک کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لئے تمام قیادت کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہو گا جبکہ سینیٹ آف پاکستان کے گولڈن جوبلی کی کامیاب تقریبات کے حوالے سے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جمہوری اقدار، وفاقیت، بردباری اور آئینہ جن کا تصور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا جس کو فروغ دیں گے، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو سر بلند رکھیں گے۔ جمعہ کو سینٹ آ ف پاکستان کی پچاس سالہ گولڈن جوبلی تقریبات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ختم ہوگیا ۔ اجلاس کے تیسرے روز سینیٹ آف پاکستان کے گولڈن جوبلی کی کامیاب تقریبات کے حوالے سے قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔قرارداد سینیٹر اسحاق ڈار کی وساطت سے سینیٹر رضاربانی نے پیش کی جس میں کہاگیاکہ سینیٹ کے 50 سالہ تقریبات منانے کے لئے بلائے گئے اس یادگار اجلاس کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔ قرارداد میں کہاگیاکہ دستور 1973 کے معماروں، سابق چیئرمین اور سینیٹرز اور دیگر حصہ داروں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران سینیٹ کو پارلیمانی روایات کے امین ایوان میں تبدیل کیا۔ قرارداد میں کہاگیاکہ اقرار کی تجدید کرتا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کو سر بلند رکھیں گے۔ قرار داد میں کہاگیاکہ ملک میں جمہوری اقدار، وفاقیت، بردباری اور آئینہ جن کا تصور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے پیش کیا تھا جس کو فروغ دیں گے۔قرارداد میں کہاگیاکہ ایوان عہد کرتا ہے کہ صوبائی اور پسماند و طبقات استحکام کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ قرارداد کے مطابق ایوان سول سوسائٹی ، اکیڈیمیا، نوجوانوں، خواتین اور ذرائع ابلاغ سے مطالبہ کرتا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی کومز یہ شطاف ، موٹر آزادانہ اور لوگوں کے اعتماد کا مرکز بنانے کے لئے وہ اپنے تاثرات فراہم کیا کریں۔ قراداد میں کہاگیاکہ ایوان اس امید اور اعتمادکا اظہار کرتا ہے کہ سینیٹ کے 50 سالہ یاد گار تقریبات صوبائی خودمختاری، وفاقیت کے زریں اصولوں اور پاکستان کے لوگوں کی امنگوں کی پاسداری کے ضمن میں ہماری عزم کو مزید مضبوط کریں گے۔ قبل ازیں سینیٹ آف پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات کے آخری روز اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اس ایوان میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے گولڈن جوبلی تقریبات کے دوران اظہار خیال سے آئندہ کی راہیں متعین کرنے میں آسانیاں پیدا ہوں گی ۔انہوںنے کہاکہ اس شاندار تقریب کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ ، ان کی ٹیم ، سیکرٹری سینیٹ ، پروٹوکول سیکشن ، میڈیاسیکشن سمیت سب مبارک باد کے مستحق ہیں ، ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
مقبول خبریں
سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی، 4...
اسلام آباد(این این آئی)سری نگر ہائی وے پر شرپسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور ایک...
ایران نے جوہری پروگرام پر بات چیت کیلئے رضامندی ظاہر کردی
تہران (این این آئی)ایران نے جوہری پروگرام پر مغرب کے ساتھ بات چیت کے لیے رضامندی ظاہر کردی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ...
وارنٹِ گرفتاری کافی نہیں، نیتن یاہو کو سزائے موت دی جائے، آیت اللہ خامنہ...
تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نیکہا کہ غزہ میں جارحیت کے مرتکب اسرائیلی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کافی...
ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا، چین سے آئی اشیاء پر ٹیکس لگانے کا اعلان
واشنگٹن (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگانے...
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کی توقع، 36 گھنٹوں میں اعلان...
واشنگٹن (این این آئی)اسرائیل اور لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی معاہدہ جلد ہونے کی توقع ہے، اور اس حوالے...