لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ رجیم چینج آپریشن کاپردہ چاک ہونے جا رہاہے،سیکرٹری خارجہ کادورہ چین بہت اہم ہے ، وزیرخارجہ کوجانا چاہیے تھا، بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے ، ریاست کو دیوالیہ کیا اور یہ کہتے ہیں سیاست دائوپرلگادی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ریاست کا پہلا اصول عوام ہے اورعوام کو حکومت نے تباہ و بربادکردیاہے، عوام قومی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔شیخ رشید نے کہا کہ50فیصد مہنگائی بڑھادی ہے، 6ارب ڈالرکی یقین دہانی نہیں مل رہی ، یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے، اسحاق ڈارکی حساس تقریرکوقوم کے سامنے رکھا جائے ، بھوکے مرجائیں گے لیکن قومی اثاثوں پرسمجھوتہ نہیں کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس حکومت کے ریلیف دینے کا نام دراصل عوام کوتکلیف دیناہے، آپ سات سمندرپارخیرات کے لئے جارہے ہیں اورتبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...