انقرہ(این این آئی) ترک ایوان صدر نے کہا ہے کہ شامی حکومت کے صدر بشار الاسد کی ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی شرائط دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے موزوں نہیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکیہ کا یہ ردعمل بشار الاسد کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں بشار الاسد نے کہا تھا کہ جب تک ترکیہ شمالی شام سے اپنی افواج کو واپس نہیں بلا لیتا وہ ایردوان سے ملاقات نہیں کریں گے۔بشار الاسد نے یہ بات روسی میڈیا آئوٹ لیٹ کے ذریعہ شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہی ۔یہ بیانات ماسکو میں روس کے صدر پوتین سے بشار الاسد کی ملاقات کے بعد شائع کیے گئے ہیں۔ پوتین شام اور ترکیہ کے صدور کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں جو 2011 میں شام میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے منقطع ہو چکے ہیں۔ بشار الاسد نے بتایا کہ کہ کوئی بھی ملاقات اس مرحلے تک پہنچنے سے منسلک ہے جس میں ترکیہ واضح طور پر اور بغیر کسی ابہام کے شام کی سرزمین سے مکمل انخلا کے لیے تیار ہے۔انہوں نے ترکیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی شام کے علاقوں پر قابض حکومت مخالف جنگجو گروپوں کی حمایت بند کردے ۔ یہ واحد صورت ہے جس میں میرے اور ایردوان کے درمیان ملاقات ہو سکتی ہے۔ خیال رہے اس ہفتے ماسکو میں ایران، روس، ترکیہ اور شام کے سفارت کاروں کا اجلاس ہونے والا ہے۔ ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تیاریاں جاری ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...