اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ منہ کی 95 فیصد بیماریوں کی روک تھام کی جاسکتی ہے، اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیا، بغیر رقم خرچ کیے صرف دانتوں کی صفائی سے ملک سے منہ کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو منہ کی صحت کے عالمی دن کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ20 مارچ کو دانتوں اور منہ کی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے، حضور? منہ اور دانتوں کی صفائی کا کثرت سے اہتمام کرتے تھے، اسلام میں طہارت یا صفائی کو نصف ایمان قرار دیا گیاہے، صحیح بخاری میں تقریباً 21 احادیث میں منہ کی صفائی اور مسواک کا ذکر ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے لوگوں پر زور دیاکہ وہ دن میں دو مرتبہ مسواک یا برش سے دانتوں کو اچھی طرح صاف کریں، اس سے بیماریوں سے دور رہنے کے ساتھ ساتھ صحت بھی بہتر رہے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ منہ کی بیماریوں کا علاج مشکل اور مہنگا ہوتا ہے، بغیر رقم خرچ کیے صرف دانتوں کی صفائی سے ملک سے منہ کی بیماریوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاری اور چھالیہ منہ کے کینسر کا باعث ہیں اس لئے لوگ ان سے اجتناب کریں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...