لاہور( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز، رانا ثنا و دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی ۔تحریک انصاف نے لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کیے گئے آپریشن پر مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔دوسری جانب تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے، جس پر درخواست گزار نے سیشن عدالت میں 22اے اور 22بی کی درخواست دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے زمان پارک آپریشن مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے حکم پر کیا ۔ زمان پارک آپریشن کر کے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا ۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو واقعے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔ عدالت مریم نواز، رانا ثنااللہ سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ۔
مقبول خبریں
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...