اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ وہ بدھ کویہاں پاکستان میں جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس دور ان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیرنے جرمنی کے سفیر کاپرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک مستقبل میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کے دوران جرمنی کی حکومت کی مسلسل مدد پرجرمنی کا شکریہ اداکیا۔ الفریڈگراناس نے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر زور دیا اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ جرمنی نہ صرف پورے یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے اہم اور سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے بلکہ 2022ء میں جرمنی سیلاب زدگان کے لیے مالی مدد کرنے والے اہم ممالک میں سے بھی ایک ہے۔ انہوں نے ماحولیات کے تحفظ، قدرتی وسائل، صاف اور ماحول دوست توانائی کے موثر استعمال کے حوالے سے حکومت پاکستان کے نقطہ نظر کی تعریف کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد کے لیے ایک مثبت ریگولیٹری فریم ورک ایک بڑا قدم ہے جس سے پاکستان کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر انحصار کم ہوگا۔ سردار ایاز صادق نے کہاکہ حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور شمسی توانائی کے استعمال کو فعال طور پر فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مئی میں طے شدہ تکنیکی تعاون پر بین الحکومتی مذاکرات کا بھی منتظر ہے
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...