تھرپارکر(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تھرپارکر میں کوئلے سے چلنے والے 1650 میگاواٹ بجلی کے 2منصوبوں کا افتتاح کر دیا جس سے کوئلے سے پیداہونے والی بجلی کی پیداوار 3300 میگاواٹ ہو جائیگی۔ بدھ کو وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسلام کوٹ تھر کاایک روزہ دورکیا اور 330 میگاواٹ تھل نووا تھر اور 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا چوہدری سالک حسین، احسن اقبال، انجینئر خرم دستگیر خان، مریم اورنگزیب، وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ، چینی نائب ناظم الامور پانگ چن شوئی اورسندھ کے وزیرِ توانائی امتیاز احمد شیخ بھی موجود تھے۔ یہ منصوبے 3.53 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے تعمیر کئے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
محصولات کی امریکی جنگ میں چین کا نیا وار، امریکی مصنوعات پر 84 فیصد...
بیجنگ(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپ، چین اور بھارت سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر جو اضافی محصولات عائد کرنے کا...
سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت
ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں تیل اور گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت ہوگئے۔ ان دریافتوں کا اعلان سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن...
ایٹمی مذاکرات سے دو روز قبل امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اس وقت نئی پابندیوں کا اعلان کردیا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے...
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...