ممبئی(این این آئی) رانی مکرجی کی فلم” مسز چیٹرجی ورسز ناروے” نے ” پٹھان ” کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بولی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم ‘ پٹھان’ کا چہار سو چرچا ہے۔ اس فلم سے کنگ خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ ہندی فلمی سلطنت کا بادشاہ ان کے سوا کوئی اور نہیں۔ دنیا بھر میں ان کے پرستار موجود ہیں تاہم ناروے میں رہنے والے ہندی فلموں کے شائقین شاہ رخ خان سے زیادہ بولی وڈ کی ‘رانی ‘ رانی مکرجی کے دیوانے نکلے۔اس کا ثبوت ماضی کی مقبول ترین ہیروئن کی حالیہ فلم” مسز چیٹرجی ورسز ناروے” کی ناروے کے باکس آفس پر کارکردگی سے ملتا ہے۔رانی مکرجی کی فلم نے ناروے میں نمائش کے لیے پیش کیے جانے کے ایک ہفتے کے دوران آمدنی کے معاملے میں کنگ خان کی فلم ”پٹھان” اور ” رئیس” کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔” مسز چیٹرجی ورسز ناروے” نے صرف تین دن میں آٹھ لاکھ کورونا کما کر نارویجن باکس آفس پر کسی بھی ہندی فلم کی سب سے زیادہ آمدن کا ریکارڈ قائم کردیا۔یوں رانی مکرجی نے بولی وڈ کنگ کو ناروے کے باکس آفس پرپچھاڑ دیا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...