نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں مشہور شخصیات کی برانڈ ویلیو رینکنگ جاری کردی گئی۔سلیبریٹی برانڈ ویلویشن 2022 کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار سائوتھ انڈیا سے تعلق رکھنے والی دو شوبز شخصیات الو ارجن اور رشمیکا مندنا بھی ٹاپ 25 مشہور شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ 181.7 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ بھارت کی سب سے زیادہ مہنگی سیلیبرٹی بن گئے ہیں۔ویرات کوہلی 176.9 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔مایہ ناز اداکار اکشے کمار 153.6 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کیساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔عالیہ بھٹ نے اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور انکی برانڈ ویلیو 102.9 ملین بتائی گئی ہے۔دپیکا پڈوکون 82.9 ملین ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئی ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی 80.3 ملین ڈالر برانڈ ویلیو کیساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں۔امیتابھ بچن 79 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر 73.6 ملیمن ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آگئے۔ہریتک روشن 71.6 ملین ڈالر کیساتھ ترقی کرکے نویں نمبر پر آگئے ہیں۔شاہ رخ خان کی رینکنگ بھی اوپر گئی ہے اور وہ 55.7 ملین ڈالر کیساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔تامل فلموں کے اداکار الو ارجن نے مہنگی ترین سلیبرٹیز کی لسٹ میں جگہ بنالی اور وہ 31.4 ملین دالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ 20 ویں نمبر پر آئے ہیں۔تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں اور وہ 25.3 ملین ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پچیسویں نبر پر ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...