محکمہ خوراک کا مفت آٹا سکیم میں غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی ملوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

0
507

لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے صوبے میں مفت آٹا سکیم کے تحت فراہم کئے جانے والے آٹے کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دیں۔حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ خوراک کی جانب سے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز کو آٹے کے معیار کو یقینی بنانے کے حولے سے احکامات دئیے گئے ہیں ۔ سیکرٹری خوراک زمان وٹو نے کہا کہ غیر معیاری آٹا فراہم کرنے والی ملوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ذمہ داران کو احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ا نہوں نے بتایا محکمہ خوراک پنجاب نے ابھی تک 53 لاکھ گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کی ہے۔