ریاض (این این آئی) مسلم لیگ (ن )سعودی عرب کی جانب سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی جس میں لیگی ارکان سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے عمائدین اور کمیونٹی افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ ن انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک تھے۔تقریب کے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سینئر نائب صدر محمود الحق ڈوگر نے کہا کہ یوم پاکستان جہاں پاکستان میں ملی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے وہیں سعودی عرب میں بھی اسکو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اسکی بڑی وجہ یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن )پاکستان اور اسکے باسیوں سمیت اوورسیز میں مقیم پاکستانیوں کی ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے اور جب بھی برسراقتدار آئی اس نے عوامی امنگوں کے مطابق کام کیا ہے۔مسلم لیگ (ن )انٹرنیشنل آفیئرز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ سعودی عرب میں شیخ سعید احمد کی صدارت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران تنظیمی امور کے حوالے سے نمایاں کام ہوا ہے جسکے لئے انکی پوری ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، پارٹی قائدین نے سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور ورکرز کو متحرک بنانے کے لئے تنظیم سازی کی اور تمام دھڑوں کو یکجان کیا اب آپ لوگوں کا فرض ہے کہ بہتر انداز سے آگے بڑھیں اور 23 مارچ کا دن بھی ہمیں یہی سبق دیتا ہے کہ پاکستان کو ملکر آگے بڑھانا ہوگا، آج پاکستان جن مشکلات کا شکار ہے اس میں سے ملک کو جلدی نکال لیا جائے گا۔بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں جن ہر گزرتے وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور دونوں برادر ممالک ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ پارٹی کو بہتر انداز سے چلایا جائے اور ہمیں اس میں کامیابی ملی ہے اور سعودی عرب بھر سے فعال اور متحرک لیگی ورکرز کو جمع کیا جا رہا ہے اور انہیں ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا جا رہا ہے جو پارٹی منشور اور قائدین کے منشور پر مبنی ہے اور تمام ورکرز اور عہدیدار میاں نوازشریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میاں نوازشریف ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں اور 23 مارچ ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے جب ہمارے آباؤ اجداد نے ایک الگ ملک بنانے سوچا اور اپنی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں لیکر آئے۔تقریب میں بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے مہمان خصوصی امجد ملک کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور اپنے خطاب میں مسلم لیگ (ن )کی کاوش کو سراہا۔تقریب سے مسلم لیگ (ن )ریاض ریجن کے صدر عدنان اقبال بٹ، جنرل سیکرٹری مرزا منیر بیگ، ڈاکٹر طارق عزیز، ڈاکٹر کنول انیس، راجہ طالب کیانی، مولانا عبدالمالک مجاہد، ملک حسنین، وسیم ساجد، احتشام جاوید کولی، وقار نسیم وامق، سجاد چوہدری سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا. آخر میں پاک میڈیا فورم سمیت دیگر افراد کو اعزازی شیلڈز سے بھی نوازا گیا۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...