لاہور(این این آئی) اپنی گلوکاری سے سب پر جادو چلانے والے عاطف اسلم کیگھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام حلیمہ عاطف اسلم رکھا گیا ہے۔گلوکار عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری بتاتے ہوئے لکھا کہ آخر کار انتظار ختم ہوا،میرے دل کی ایک نئی کوئین آگئی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ الحمداللہ سارہ اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں، ساتھ ہی گلوکار کی جانب سے اپنے خاندان کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی بھی درخواست کی گئی۔آخر میں گلوکار نے اپنی بیٹی حلیمہ عاطف اسلم کی جانب سے سب کو ماہ رمضان کی مبارک باد بھی دی۔واضح رہے حلیمہ عاطف اسلم سے پہلے گلوکار کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام احد اسلم ہے۔اس پوسٹ کے بعد عاطف اسلم کو شوبز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...