پاکستان عالمی برادری کیساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے، وزیراعظم

0
123

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ارتھ آور منانے اور موسمیاتی تبدیلی کے اقدامات سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرنے میں شامل ہے۔ہفتہ کو اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ اپنے سیارے کو موسمیاتی تبدیلی کے برے اثرات سے بچانا ایک اجتماعی کوشش ہے، جس میں ہر ایک کو اہمیت حاصل ہے۔