عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے مکمل سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا اقدام چیلنج

0
228

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے مکمل سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہائیکورٹ میں عمران خان نے متفرق درخواست اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان سابق وزیراعظم کے طور پر فول پروف سکیورٹی کے حقدار ہیں، عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کو فول پروف سکیورٹی نہیں دی گئی، ان کی رہائش گاہ سے کنکریٹ کے بیرئیر ہٹا دئیے گئے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان کے ہمراہ سکیورٹی کی غرض سے دی جانے والی گاڑیاں واپس لے لی گئیں، چیئرمین پی ٹی آئی اپنی جان پر حملے کے خدشے کا کئی بار اظہار کر چکے ہیں، عمران خان کی سکیورٹی کے لئے سکیورٹی لوازمات، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ فراہم کی جائیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو سابق وزیراعظم کی حیثیت سے مکمل سکیورٹی کی فراہمی کا حکم دے۔