اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے سابق وزیر شاہ محمود قریشی کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کیخلاف بیان بازی کرکے شاہ محمود سیاست میں زندہ رہنا چاہتا ہے۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وزارت خارجہ آج زیادہ متحرک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری خارجہ امور سمجھتے ہیں قریشی جیسوں کو سمجھانے پڑتے ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ سیاست میں بلاول بھٹو زرداری طلوع ہو چکے ہیں شاہ محمود قریشی غروب ہو چکے۔ انہوںنے کہاکہ شاہ محمود قریشی کو سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کے سوا آتا ہی کیا ہے ۔