ممبئی (این این آئی)بالی وڈ بیبو کرینہ کپور نے متنازع فیشن کے سبب خبروں میں رہنے والی عرفی جاوید کے فیشن کی تعریف کی ہے۔حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ نے عرفی جاوید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فیشن دراصل اظہار رائے اور آزادی اظہار کا نام ہے، میرا خیال ہے جس طریقے اور اعتماد سے عرفی فیشن کرتی ہیں اس میں وہ اچھی لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ویسا ہی کرتی ہے جیسا وہ چاہتی ہے اور یہ ہی فیشن ہے آپ جو کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں وہ کام کریں، مجھے عرفی کا اعتماد پسند ہے اور میں بھی ایک پر اعتماد لڑکی ہوں، میں اعتماد کو پسند کرتی ہوں۔کرینہ کا کہنا تھا کہ جس اعتماد کے ساتھ عرفی چلتی ہے مجھے وہ بھی پسند ہے۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا آپ عرفی کے جیسے کپڑے پہننے کی ہمت کریں گی؟ اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ہر طرح کے لباس میں کمال کرسکتی ہوں لیکن میں عرفی کی طرح دلیر نہیں ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...