پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا

0
267

ممبئی (این این آئی)بھارت چھوڑنے کے اپنے بیان کو لے کر خبروں میں رہنے والی پریانکا چوپڑا نے سوشل میڈیا پر اپنا مذاق بنوالیا۔ سابقہ مس ورلڈ فلم آر آر آر کی زبان سے متعلق لا علم نکلیں جس پر انہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جارہا ہے۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران پرنکا چوپڑا نے فلم آر آر آر کو تامل فلم قرار دے دیا جس پر پوڈ کاسٹ میزبان نے ان کی درستی کروانے کی کوشش کی اور کہا یہ بالی ووڈ فلم ہے۔ واضح رہے کہ فلم آر آر آر تامل فلم ہے نہ ہی بالی ووڈ فلم ہے بلکہ یہ تیلگو فلم ہے۔ پریانکا کی اس غلطی پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی بھارتی فلموں سے متعلق معلومات پر مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ آج پریانکا نے اپنی عزت گنوادی ہے، ایک نے لکھا کہ انہیں پوڈ کاسٹ سے قبل تھوڑی ریسرچ کر لینی چاہیے تھی یا پھر کچھ نہیں تو اسے صرف بھارتی فلم ہی کہہ دینا چاہیے تھا یہ آج کل جنوب بمقابلہ شمال بہت چل رہا ہے۔