مدینہ منورہ(این این آئی)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کو ڈبیٹنگ کلب بنا دیا گیا ہے جہاں عوام کی خواہشوں اور ان کے ووٹ کے حق کا خون ہو رہا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن کو 21 ارب نہیں ملے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی کی گئی ہے، آئین اور قانون کو نہ تھاما گیا تو یہ نہ ہو سب ہاتھ ملتے رہ جائیں۔انہوں نے کہا کہ سارے ہتھکنڈے چوروں کے ٹولے کو عوام پر مسلط رکھنے کیلئے کیے جا رہے ہیں، عوام کی امنگوں کو کچلا جا رہا ہے، الیکشن روکنے اور سپریم کورٹ کے فیصلے سے بھاگنے کیلئے 10 روز میں کابینہ کے ریکارڈ 10 اجلاس ہوئے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جو آئین کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلے گا اس کا انجام برا ہوگا، عوام ووٹ کے ذریعے اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں، آج ان شائ اللہ اپنے وطن واپس آجاؤں گا۔ خیال رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...