خادم الحرمین الشریفین کے زیرصدارت جدہ میں کابینہ کا اجلاس

0
338

جدہ(این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرصدارت جدہ میں کابینہ کا اجلاس ہوا۔اس میںکابینہ کو سعودی عرب کے متعدد ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بریفنگ دی گئی جس میں ولی عہد اور کویت کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو بھی شامل ہے جس میں انھوں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امورکا جائزہ لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ نے سعودی عرب اورایران کے درمیان تعلقات کی بحالی کے معاہدے سے متعلق پیش رفت اور بیجنگ میں دونوں ممالک کے مابین ہونے والی بات چیت پر بھی غور کیا۔اس میں معاہدے پرتوجہ مرکوز کی گئی تھی اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور قونصلر کام کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کو مربوط کیا گیا تھا۔ بات چیت میں بیجنگ معاہدے پر عمل درآمد کو فعال بنانے اور اس پرعمل درآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا، اس طرح باہمی اعتماد میں اضافہ اور تعاون کو وسعت دینے اور خطے میں سلامتی، استحکام اور خوش حالی کے حصول میں کردار ادا کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ایک بیان میں وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے کہا کہ کابینہ نے تمام ایجنسیوں کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران میں زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کے معیار کے بارے میں بھی دریافت کیا ہے۔کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسمارٹ شہروں، ایوی ایشن سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں سے متعلق متعدد بین الاقوامی اشاریوں میں مملکت کی ترقی یافتہ پوزیشن ان کے علاوہ دیگر شعبوں پر ریاست کی طرف سے دی جانے والی توجہ اور حمایت کی عکاسی کرتی ہے، تاکہ وہ ان شعبوں اور انٹرپرینیورشپ میں عالمی سطح پر مسابقت جاری رکھ سکیں۔وزیر نے مزید کہا کہ کابینہ نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے 70 ملین سعودی ریال کے دو فراخدلانہ عطیات کے ذریعے خیراتی کاموں کی قومی مہم کے ذریعے خیراتی کاموں، راست بازی کوفروغ دینے،سماجی ذمہ داری اور معاشرے کے ارکان کے درمیان یک جہتی کے لیے حکومت کے اقدامات کو سراہا۔کابینہ کے ارکان نے ولی عہد کی سفارش پر خادم حرمین شریفین کی جانب سے سٹیزن اکانٹ پروگرام اور مستحقین کے لیے عارضی اضافی امداد میں چار ماہ کی توسیع کے علاوہ اس پروگرام میں رجسٹریشن جاری رکھنے کے اقدام کو بھی سراہا۔اس کا مقصد عالمی سطح پرقیمتوں کے اثرات سے خاندانوں کومحفوظ رکھنا ہے