اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ بدھ کو وزیراعظم اور وزیر خزانہ نے مشاورت کے بعد سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے پہلے اس ماہ کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق • ماہانہ پنشن کی ادائیگی بھی عیدالفطر سے پہلے کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس ضمن میں وزیر خزانہ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے تصدیق کی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بدھ کو باضابطہ ہدایت کی ہے،وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...