ٹوکیو (این این آئی)جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکے کی آواز آنے پر بھگدڑ مچ گئی۔مقامی میڈیا کے مطابق وکایاما شہر میں جاپانی وزیراعظم انتخابی مہم پر پہنچے تھے، دھماکے کی آواز کے بعد انہیں بندرگاہ سے نکال لیا گیا اور وہ اس واقعے میں محفوظ رہے۔ وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی تھی جسے اسموک بم کہا جارہا ہے۔وزیراعظم پر اسموک بم پھینکنے والے کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق گرفتار حملہ آور کی عمر 24سال ہے، وزیراعظم کی تقریر کے موقع پر کئی سو افراد موجود تھے۔یاد رہے کہ جولائی 2022 میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیراعظم شنزو ابے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں قتل ہونے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
ژوب(این این آئی)بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہریوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ، 90 دن...
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین...
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون...
بڑھتی ہوئی آبادی وسائل اور نظام حکمرانی پر زبردست دباؤ ہے، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کیساتھ ایک...