اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ملک میں یوریا کی بروقت پیداوار اور اسکی کسانوں تک ترسیل یقینی بنائی جائے،حکومت کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے،گزشتہ ایک برس میں حکومت نے کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے،یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دونگا،یوریا کھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار و کھپت اور موسم گرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزراء طارق بشیر چیمہ، مخدوم سید مرتضی محمود، خرم دستگیر خان، وزیرِ مملکت ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیر اعظم احد خان چیمہ، معاونینِ خصوصی جہانزیب خان، طارق باجوہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار اور کھپت کے اعداد و شمار کے ساتھ ساتھ یوریا صنعت کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو موسم گرما میں بجلی کی پیداوار اور متوقع طلب کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیااسکے علاوہ اجلاس کو نیلم جہلم منصوبے کی بحالی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ منصوبے کی بحالی کا کام مکمل کرکے رواں سال جولائی میں اس سے کم لاگت بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی جائے گی. وزیرِ اعظم نے نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم نے کہاکہ یوریا کی پیداوار اور اسکی کھپت کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی اور بفر اسٹاکس کا ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔ وزیر اعظم نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ موسم گرما میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم رکھی جائے،نیلم جہلم منصوبے کی بحالی پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...