اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں جدید ترین روبوٹک سرجری کے آغاز پر اظہار مسرت، ڈاکٹرز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ پاکستان میں جگر اور گردے کے علاج کا جو بیج بویا تھا، اس نے پھل دینا شروع کر دیا ہے ،پی کے ایل آئی بنانے کا بنیادی مقصد اہل وطن کو ملک کے اندر ہی جگر اور گردے کے جدید ترین علاج کی سہولت دینا تھا ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں مریضوں کو جگر اور گردوں کے ورلڈ کلاس علاج کی مقامی سطح پر سہولت میسر آگئی ہے ،پی کے ایل آئی پاکستان کا ‘جان ہاپکنز بنے گا۔ انہوںنے کہاکہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار 2019 میں اپنے بھائی کو زیادہ تنخواہ دلانے کے چکر میں چکر نہ چلاتے تو آج پی کے ایل آئی کہیں آگے ہوتا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں گردے اور جگر کے امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، امید ہے پی کے ایل آئی سے ان امراض کو روکنے اور شرح اموات میں کمی لانے میں مدد ملے گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان میں گردے کے امراض سے وفات پانے والے مریضوں کی تعداد 2.77 فیصد ہے جسے روکنے کے لئے مزید اقداثکی ضرورت ہے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ پی کے ایل آئی جیسے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال اور علاقوں میں بھی بنائیں گے ،سابق حکومت اداروں اور سیاسی مخالفین کے خلاف روبوٹک ٹیکنالوجی استعمال کرتی رہی، ہم نے عوام کی بھلائی کے لئے استعمال کی،تعلیم، صحت کی عالمی سطح کی سہولیات کی پاکستانیوں کو فراہمی اولین ترجیح ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ 2018 میں عوام کی بھلائی کا جو سفر روک دیا گیا تھا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اب دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لئے جو بھی قیمت ادا کرنی پڑے ادا کروں گا، عوام کی خدمت کا راستہ نہیں چھوڑوں گا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...