اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی ماہانہ مالیاتی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا ہے کہ ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوٹ لک رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال کے ابتدائی4ماہ میں اقتصادی اعشارئیوں میں بہتری ہے ،ڈالرکے مقابلے روپے میں استحکام، مہنگائی میں کمی واقع ہوئی ، وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سالی کے پہلے چار ماہ میں بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا،کاروباری طبقے،صارفین کا اعتماد بحال، معاشی شرح نمو میں بہتری متوقع ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، مالی سال کے4ماہ میں کرنٹ اکاو?نٹ 1.2 ارب ڈالرسرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3فیصد سرپلس رہا ، برآمدات میں 10.3 فیصداور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی ، تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا ۔وزارت خزانہ کے مطابق براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی ، زرمبادلہ ذخائر 20.55ارب ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...