ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت پر اکسانے کی تمام کوششیں قابل مذمت ہیں اور ان کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کے 47 ویں وزرا خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلام کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، اسلام اور دہشت گردی کو آپس میں جوڑنے کی ہر کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام خود اس وقت دہشت گردی کا شکار ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول میں کھڑا ہے۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ یمن کے حوثی دہشت گردوں کی طرف سے مملکت پر سینکڑوں بیلسٹک میزائل اور بمبار ڈرون حملے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ حوثی ایک دہشت گرد گروپ ہے جو ایران کے اشاروں پر یمن میں تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی سلامتی کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...