لاہور( این این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہو گی ،کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے،حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان ، چیئرمین پراس بریگیڈئیر(ر) شاہجہان اور کرنل (ر) اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ زیراعلی عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل ستائش ہے، پی ٹی آئی حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے، وزیراعلی شکایت سیل میں عوامی داد رسی پر ناصر سلمان کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہا کہ کورونا کا پاکستان نے بہتر مقابلہ کیا اور معیشت بہتری کی طرف جانب گامزن ہے، کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے، ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہوگی
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...