لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں کی گرفتاریوں کی سلسلہ رک نہ سکا اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری اور وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے بتایا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد پہنچنا تھا،وہ ڈیفنس یا کیولری گرائونڈ میں روپوش تھیں لیکن پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو صبح ساڑھے چھ بجے اغواء کیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد پولیس چھاپوں کی وجہ سے کافی روز سے گھر میں موجود نہیں تھیں ،دو روز پہلے ڈاکٹر یاسمین راشد کے 80سالہ شوہر اور 76سالہ دیور کو بھی گھر سے گرفتار کیا گیا تھا،شوہر کی طبیعت خراب ہونے پر چھوڑ دیا گیا تاہم معمر دیور اب بھی زیر حراست ہیں ۔عندلیب عباس نے بتایا کہ 4سے 5گاڑیاں اور 40سے 50لوگ آئے تھے جو ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار کرکے لے گئے۔ پاکستان تحریک انصاف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کی سینئر نائب صدر شیریں مزاری کو بھی اغواء کرلیا گیا۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ پولیس ان کے گھر میں اسلحے سمیت داخل ہوئی۔پی ٹی آئی نے ایک ٹوئٹ میں ان کی گرفتاری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان گرفتاریوں سے وہ اس تحریک کو روک سکتے ہیں انہیں معلوم نہیں کہ پاکستان ہمیشہ کے لیے تبدیل ہوچکا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...