اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آرمی چیف کے خلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشتگرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے اور سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے،امریکن جیوش لابی جس کیلئے فکر مند ہے، اس کی ایک حافظ قران، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں ۔ ایک بیان میں پی ڈی ایم نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنے والی فوج اور اس کے سپہ سالار کے خلاف دہشت گردوں کا سہولت کار اور اس کے مسلح جتھے جنگ کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کے خلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تکلیف یہ ہے کہ بند کمرے اور ایوان صدر میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آرمی چیف اور فوج پر گھٹیا اور بے بنیاد الزامات اس لئے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں عمران نیازی اور پورے ٹبر کی کرپشن کا اچھی طرح علم ہے۔ انہوںنے کہاکہ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہدائ، غازیوں اور قومی یادگاروں پر حملے کرنے والا فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کو واپس لانے والا دہشت کھل کر پاکستان کے خلاف سامنے آچکا ہے،جتنے مرضی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرو، سلیکشن کی سہولت بند ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کا بیان اسے دیکھ کر خوش ہونے اور جوڈیشل این آر او دینے والوں کیلئے تازیانہ اور آئینہ ہے۔
مقبول خبریں
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...