بغداد(این این آئی )عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش کی خبروں اور تصاویر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ عراقی میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی عجیب و غریب پیدائش ہوگئی۔ ذی قار کے صحت کے ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ پہلی مرتبہ ذی قار گورنری کے مرکز کے شمال میں واقع الرفاعی ہسپتال میں ایک آنکھ والے عجیب الخلقت بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ حالت بہت نادر ہوتی ہے اور نوزائیدہ بچوں میں موت کا سبب بن جاتی ہے۔ الرفاعی جنرل ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے انکشاف کیا نومولود کی پیدائش کے فورا بعد ہی موت ہو گئی۔سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹس پر متحرک افراد نے بچے کی تصاویر کو بڑے پیمانے پر شیئر کیا۔ تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک آنکھ بچے کے چہرے کے درمیان میں ہے۔ ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے وضاحت کی کہ یہ نایاب حالت ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جراثیم کی موجودگی کا نتیجہ ہے۔ ایک اور ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ صورت حال اس وقت بھی رونما ہوسکتی ہے جب بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔
مقبول خبریں
پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا، عالمی میڈیا
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی...
پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا
اسلام آباد(این این آئی)پاک فضائیہ نے انڈین ملٹری سیٹیلائٹ کو جام کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کی کارروائی کے بعد انڈین ملٹری...
پاکستان کیخلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات مارے جانے کا انکشاف
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان کی جانب سے ہفتہ علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْیَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے...
”مودی تمہیں خبردار کیا تھا ہمارا امتحان نہ لو”، سابق کور کمانڈر کوئٹہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'(آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔...
بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی، اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ پاکستان نے کارروائی بھی دفاع میں کی، بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس...