لاہور( این این آئی)بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر کریک ڈائون جاری ہے ،مہم کے دوسرے ہفتے بغیر لائسنس 23 ہزار سے زائد ڈرائیورز کو جرمانہ کیا گیا۔لرنر پرمٹ رکھنے والے 63 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ، ایجوکیٹ کیا گیا،زائد العمیاد لائسنس پر ڈرائیونگ کرنے 15 ہزار سے زائد شہریوں کو وارننگ دی گئی، ایل ٹی وی لائسنس پر پبلک سروس وہیکلز چلانے پر 02 ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف بھی کارروائی ہوئی۔ایل ٹی وی لائسنس پر ہیوی وہیکل، ٹرالر چلانے پر بھی 786 ڈرائیورز کیخلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار سے زائد شہریوں کو لائسنس سروسز فراہم کیں گئیں۔سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے پاس ویلڈ ڈرائیونگ لائسنس ہونا بے حد ضروری ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 02 ہزار روپے جرمانہ کیا جارہا ہے، لرنر پرمٹ رکھنے والے شہری گاڑی کی اگلی، پچھلی سکرینز پر ” L”سائن چسپاں کریں، شہری صرف اور صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ لائسنس دفاتر تشریف لائیں، ڈرائیور کے پاس لائسنس کا ہونا، خود اعتماد ڈرائیونگ کی علامت ہے۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...