اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کے ساتھ وہ کر دیا جو آج تک بھارت یا طالبان بھی نہیں کرسکے، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے وہ کام کیا ہے کہ پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے، آج پورا ایوان شرمندہ ہے، جو جہاز بھارت گرا نہیں سکا وہ شرپسندوں نے جلا دیے۔ راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان فتنہ ہیانتشار ہے، عمران خان اور حواریوں نے اداروں کے خلاف مہم چلائی،کبھی ریمانڈ میں کسی کو ضمانت ملی ہے؟ لاڈلے کو ریمانڈ کے دوران عزت و احترام کے ساتھ گیسٹ ہاؤس بھیجا گیا، عمران خان کو سر عام پھانسی دینی چاہیے تھی۔اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہاکہ عمران خان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ملک دشمنوں کو اگر لگام نہ ڈالی گئی تو یہ پاکستان کو توڑنے کیلئے جو کچھ ہوسکے گا کریں گے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...