اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو گرفتار ہونا ہی ہے تاہم ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کا کوئی امکان نہیں ۔