اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے آگے بڑھنیکا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائیگا۔نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز نے کہاکہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کیاعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں، آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنیکا منتظر ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا، فروری میں پیش کردہ منی بجٹ اور توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم اقدامات ہیں، درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔ایستر پیریز نے کہاکہ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کیلئے کلیدی ہے۔
مقبول خبریں
بنوں میں کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ، ایک خاتون جاں بحق‘3افراد زخمی
بنوں (این این آئی)بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3...
پی ٹی آئی کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، کوئی تیاری نہیں‘...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے...
بلاول بھٹو زرداری کا بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
کراچی (این این آئی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر...
آئی سی سی ویمن T20 رینکنگ، پاکستان کی سعدیہ اقبال کی پہلی پوزیشن برقرار
لندن (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی گئی۔آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی پلیئرز...
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے...
بلاوائیو(این این آئی)جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 236 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔بلاوائیو میں...