لاہور( این این آئی) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 13جماعتیں اپنی نااہلی کاغصہ عوام پرنکلوارہی ہیں ،اس میں زیادہ تروہ پولیس والے والے متحرک ہیں جو نوازشریف کے ایم این اے، ایم پی اے کے کوٹے سے بھرتی ہوئے اورآج پولیس میں سینئرافسر بن چکے ہیں، 16جون تک آر یا پار ہو جائے گا ، بکنے اور بٍکنے والوں کاجمعہ بازار لگا دیاگیاہے جب تک گرفتار نہیں ہوتاویڈیو ٹوئٹر کے ذریعے عوام سے رابطہ رکھنے کی کوشش جاری رکھوں گا اوپر اللہ ہے نیچے عدلیہ اورانشااللہ عدلیہ آئین وقانون جیتے گا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ عدالت ضمانت دیتی ہے توایک اورریڈی میٹ ایف آئی آر تیار ہوتی ہے عدلیہ کے فیصلے نامنظور کہا جارہا ہے ،تھانوں میں اذیت گھروں میں بھوک ہے ،آگے کھائی اورپیچھے گھڑاہے ،سپریم کورٹ کا گھیرائوکبھی عوام کو اداروں سے لڑوانے کی ناکام سازش حکومت کاایجنڈاہے ،ملک سیاسی معاشی اقتصادی طور پر تباہ ہوگیا ، آئی ایم ایف سے چھٹی دوستو سے کٹی ہو گئی۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...