ریاض(این این آئی )سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ نے سوڈان کے تنازع کے لیے دونوں فریقوں کی طرف سے کیے جانے والے معاہدے جدہ اعلامیہ کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا معاہدے کو مستحکم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جانی چاہئیں۔سوڈان کی صورتحال سے متعلق عرب وزارتی رابطہ گروپ کے اجلاس کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ہم تنازعہ کے فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ سنجیدگی سے ایسی بات چیت کریں جو برادر سوڈانی عوام کے مصائب میں کمی لائے اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں معاون ثابت ہو۔اجلاس میں مصر اور عرب لیگ کے ملکوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں جدہ اعلامیہ کے اہم ترین مواد کا جائزہ لیا گیا۔ اس اعلامیہ میں سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کا عزم بھی شامل ہے۔اجلاس میں عرب وزارتی رابطہ گروپ کی کوششوں اور تمام سوڈانی جماعتوں کے ساتھ اچھے مراسم قائم کرکے وہاں حکمت کی آواز کو غالب کرنے پر بات چیت کی گئی۔ اسی طرح سوڈان کے اعلی مفادات کو برقرار رکھنے اور سوڈانیوں کی امنگوں اور خواہشات پر پورا اترنے کے حل تک پہنچنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔جدہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران مصری وزارت خارجہ نے سوڈان میں فوری اور پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کی اہمیت پر زور دیا۔گروپ نے اصولوں کے اعلان کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا جو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے نمائندوں نے حال ہی میں جدہ میں شہریوں کے تحفظ، انسانی ہمدردی کے کاموں میں سہولت فراہم کرنے اور فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے طے کیا تھا۔
مقبول خبریں
اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے: لیاقت بلوچ
لاہور(این این آئی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک...
ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران پولیو کے مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
اسلام آباد(این این آئی)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پولیو کے 4 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق سامنے آنے والے4 نئے...
یہ سیاسی احتجاج ہے یا ملک کیخلاف سازش؟اسحاق ڈار
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہیکہ تحریک انصاف بار بار کیوں ایسے وقت پر احتجاج کی کال دیتی...
پی ٹی آئی احتجاج: آئی ٹی کمپنیوں کے انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں آئی،...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران آئی ٹی کمپنیوں...
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...