اسلام آباد (این این آئی)وزارت مذہبی امور نے ریگولر اور سپانسر شپ سکیم کے عازمین کو حج پر روانگی سے قبل ہی بینکوں کے ذریعے قربانی کے 55 ہزار روپے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت کے ترجمان کے مطابق وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہٰ محمود کی خصوصی ہدایت پر تمام عازمین ریگولر اورسپانسر شپ سکیم کے عازمین کو قربانی کیلئے 55 ہزار روپے فی کس دیئے جا رہے ہیں۔ عازمین یہ رقم روانگی سے قبل متعلقہ بینک سے بذریعہ کیش یا اپنے اکائونٹ میں حاصل کریں۔ کیش کی صورت میں عازم حج کی اصل بینک رسید، اصل شناختی کارڈ دکھانا لازم ہو گا۔ واضح رہے کہ تمام عازمین کیلئے روانگی سے قبل بذریعہ متعلقہ بینک قربانی رقوم لینا لازم ہے۔ سعودی عرب جا کر رقم واپس نہیں ملے گی۔ سرکاری رہائشگاہوں کے نزدیک سعودی حکومت کے زیر انتظام قربانی بوتھ تک آسان رسائی اور کوپن خریدنے کی سہولت مہیا کی جائے گی۔ شیرخوار بچے اور ریفنڈ لینے والے قربانی رقم کے اہل نہیں ہیں۔ قربانی کی رقم کے حصول میں کسی دشواری کی صورت میں وزارت کے اکاؤنٹس افسر کو 0519208552 پر شکایت کی جا سکتی ہے۔
مقبول خبریں
دکھ کی اس گھڑی میں ملائیشیا کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں’ وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم...
شاہین آفریدی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم
لندن (این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فاسٹ بولر شاہین ا?فریدی پہلی پوزیشن سے محروم ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے...
”اگر میں بھارتی کرکٹر ہوں تو آسٹریلین چیف سلیکٹر سے ہاتھ کیوں ملاؤں”
پرتھ (این این آئی)بھارت کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر ای این ہیلی آسٹریلین چیئرمین آف سلیکٹرز پر...
آئی سی سی نے چیمپئنر ٹرافی کیلیے نیا فارمولا تیار کر لیا
لندن (این این آئی)آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو شیڈول کے مطابق یقینی بنانے کے لیے نیا فارمولا تیار کیا...
60 ججز میں سے صرف 12 ججز کے لیے رہائش گاہیں، دیکھیں گے کتنے...
لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ میں عدالت عالیہ کے ججز، جوڈیشل افسران کی سرکاری رہائش گاہوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ریمارکس دیے...