لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کے لئے درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر 90 روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت کا مستقبل کیا ہوگا؟ جس پر وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ اگر 90روز میں الیکشن نہیں ہوتے تو نگراں حکومت ازخود ختم ہو جائے گی اور پرویز الٰہی بطور چیف منسٹر دوبارہ بحال ہوجائیں گے۔دوران سماعت اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے درخواست پر اعتراض کیا، جس پر جسٹس شاہد کریم نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کون ہیں؟ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ میں پنجاب حکومت کا نمائندہ ہوں اور جسٹس رضا قریشی اسی نوعیت کی درخواست کو خارج کر چکے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نگراں حکومت کو نوٹس نہیں کر رہی اور عدالت اس معاملے کو آئینی طور پر دیکھ رہی ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں موقف دیا کہ نگراں حکومت کی 90دن کی مدت پوری ہو چکی ہے اور آئینی طور پر نگراں حکومت مزید کام نہیں کر سکتی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگراں حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔
مقبول خبریں
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی مشیر کے درمیان علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (این این آئی )امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جو ایک سرکاری...
غزہ مذاکرات اور یرغمالیوں کی واپسی میں پیش رفت ہوئی ہے، ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں قید یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے پیش...
جو عزت نہ دے، اس کی زندگی میں جگہ نہیں،اداکارہ رمشا خان
کراچی (این این آئی) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے، اس...