ہنگو (این این آئی)ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے 4 اور نجی کمپنی کے2 اہلکار شہید ہوگئے۔نامعلوم دہشت گردوں نے رات دیر گئے ٹل کے علاقے میانجی میں مول گیس کمپنی پر حملہ کیا اس حوالے سے ٹل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) عرفان خان نے بتایا کہ رات کے آخری پہر دہشت گردوں نے میانجی خیل کے مقام پر مول گیس کمپنی کے گیس کنویں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔انہوں نے کہا کہ جوانوں نے 2 گھنٹے تک جواں مردی کے ساتھ حملہ ا?وروں کا مقابلہ کیا، اس حملے میں ایف سی کے 4 اور 2 نجی سیکیورٹی کمپنی کے جوان شہید ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ حملے کے اطلاع ملتے ہی ٹل سے بھاری نفری موقع پر پہنچی تاہم دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ڈی ایس پی کے مطابق پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔شہید ہونے والے 6 سیکیورٹی اہلکاروں کی میتوں کو ٹل کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا۔
مقبول خبریں
حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے پاک ایران، پاک روس بارٹر تجارت کی اجازت دے دی وزارت تجارت نے اس حوالے سے بزنس ٹو بزنس...
دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے...
نیویارک (این این آئی)پاکستان نے کہا ہے کہ دنیا اس وقت مالیات، خوراک اور ماحولیاتی تبدیلی کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے بحرانوں...
آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے خصوصی طور...
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ آئندہ بجٹ میں پی ایس ڈی پی میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے...
آئی ایم ایف کے عہدیدار کا بیان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، خواجہ...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی مالیاتی ادارہ کے پاکستان میں نمائندے ناتھن پورٹر کے ملک کی سیاسی صورت حال...
وزیر اطلاعات سے جرمن سفیر کی ملاقات ، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور جرمنی نے فلم، آرٹ اورثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر اتفاق کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات...