اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کی راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا پارٹی کی خواتین ارکان کے ساتھ جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی خواتین سے جی ایچ کیو کی طرف جانے کی بات کر رہی ہیں۔مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا پی ٹی آئی کی کارکن سبرینا سے کہہ رہی ہیں کہ اب جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول ( سابق ایم این اے کنول شوذب) نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، جی ایچ کیو جانے کے لیے میم کنول نے کہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے فیض آباد آدمی جا رہے ہیں۔فرح آغا نے کہاکہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا ساری سروسز بند ہیں۔فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ سے بھی بات کر رہی ہیں، جس میں انہوںنے کہاکہ لیاقت باغ والی جگہ پر اتنی بری شیلنگ ہو رہی ہے، پولیس اور لڑکوں کی لڑائی ہو رہی ہے، صدر جانے کے سارے راستے بند ہیں، ، فیض آباد میں راشد حفیظ،شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے’۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...