اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 9 مئی نے پاکستان کے محافظوں ،معماروں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ قوم نے اپنے ہیروز، غازیوں اور شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے اور ان کے خاندانوں کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اظہار یکجہتی کیلئے یوم تکریم شہدا پاکستان انتہائی عقیدت کے ساتھ منا یا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ 9 مئی کے المناک واقعات کو محض ایک احتجاج کے طور پر نہیں دیکھتا جو پرتشدد ہو گئے، ان لوگوں کیارادے جنہوں نے ان واقعات کی منصوبہ بندی کی تھی وہ دراصل بہت ہی خطرناک تھے اور یہ شرمناک واقعات کی ایک واضح شکل تھی اور پوری قوم نے دیکھا کہ کس طرح بعض لوگوں کی اقتدار کی ہوس نے انہیں وہ کام کرنے پر مجبور کیا جو پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنانے ، ان کی بے حرمتی کر کے اور ریاست کی علامتوں پر حملہ آور ہو کر شرپسندوں نے پاکستان کے نظریے اور تشخص پر حملے کئے اور ملک کے دشمنوں کو جشن منانے کی وجوہات فراہم کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ قوم اپنے شہدائ کی عزت کی حفاظت کرنا جانتی ہے، 9 مئی کے المناک اور دل دہلا دینے والے واقعات باور کرا رہے ہیں کہ ہمیں ایسے تمام لوگوں کے لئے نشاندہی اور انہیں بے نقاب کرنا ہے جو پاکستان کی بنیادوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، 9 مئی کے واقعات نے پاکستان کے محافظوں اور معماروں اور اسے کمزور کرنے والوں کے درمیان تقسیم کی لکیر کھینچ دی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آج ہم اپنے شہدا کی عزت و تکریم کو برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ پاکستان وجود عوام اور شہداکے درمیان روحانی رشتے سے جڑاہواہے، پاکستان کا قیام 20ویں صدی کا ایک معجزہ ہے اور اس کی عمارت شہداکے مقدس خون کی یقینی بنیادوں پر کھڑی ہے،ہم کبھی بھی ان کے احسان کابدلہ نہیں چکاسکیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...