نیو یارک (این این آئی ) راک اینڈ رول کی ملکہ اور میوزک لیجنڈ ٹینا ٹرنر 83 سال کی عمر میں چل بسیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ‘ دی بیسٹ ‘ اور ‘ واٹس لو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ ‘ جیسی کامیاب فلموں سے سپر سٹار بننے والی گلوکارہ ٹینا ٹرنر طویل علالت کے بعد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔رپورٹس کے مطابق معروف گلوکارہ کو حالیہ برسوں میں کینسر، فالج اور گردوں کی خرابی سمیت متعدد صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔راک این رول کی ملکہ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی ٹینا ٹرنر اپنی تیز اور پْرجوش سٹیج پرفارمنس اور تیز، طاقتور آواز کے لیے مشہور تھیں۔گلوکارہ کی موت کا اعلان ان کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ان کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا جہاں وہ 80 ملین ڈالر مالیت کے گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں۔خیال رہیکہ ٹرنر گریمی ایوارڈ کیلئے 25 بار نامزدکی گئی تھیں اور انہیں 8 بار یہ ایوارڈ ملا جبکہ 3 بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...